عوام رمضان المبارک کو نہایت تزک و احتشام سے مناکر ناجائز منافع خوری اور مہنگائی سے اجتناب کریں،رہنما جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سرپرست مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مولانا محمد اشرف جان مولانا مفتی غلام نبی محمدی مولانا مفتی عبد الغفور مدنی حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد طاہر توحیدی حاجی قاسم خان خلجی مولانا سید سعداللہ آغا حاجی صالح محمد مولانا مفتی رحمت اللہ مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد اور نے کہا ہے کہ عوام رمضان المبارک کو نہایت تزک و احتشام سے مناکر ناجائز منافع خوری اور مہنگائی سے اجتناب کریں،مہنگائی کے عذاب کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی امید ہے کہ ہمارے نوجوان رمضان المبارک میں فٹ پاتھوں اور ہوٹلوں کی بجائے خانہ خدا کو زینت بخش کر عبادات سے تزکیہ نفس کریں گے، انہوں نے کہا کہ معاشرے میں منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے جبکہ شراب خوری عام ہے نوجوان نسل بیہودہ ڈراموں اور فلموں کے رسیا بن گئے ہیں جن کی وجہ بے ہودہ ماحول اور غلط معاشرت ہے، اس سلسلے میں علما منبرومحراب سے گزارش ہے کہ ماہ رمضان سے قبل نوجوانوں کو منشیات سے بچا کی ترغیب دیں تاکہ پاکیزہ زندگی کا آغاز ہی سے رمضان المبارک میں داخل ہوں،انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں مختلف علاقوں سے خواجہ سرا کوئٹہ آکر بے حیائی پھیلاتے ہیں اس عمل کو روکنے اور بے حیائی پھیلانے والوں کے خلاف مربوط کارروائی بھی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا احترام رمضان کا خیال رکھنا ہر پاکستانی مسلم اور غیر مسلم کی ذمہ داری ہے کیوں کہ رمضان وہ مقدس مہینہ ہے جس کو سال کے دوسرے مہینوں پر فضیلت اور فوقیت حاصل ہے۔ اس میں شیاطین کو قید کردیا جاتا ہے۔ ہر نیکی کا ثواب 70 گنا ہوجاتا ہے، دعا کی قبولیت بڑھ جاتی ہے اس ماہ میں اللہ اپنے بندوں کی مغفرت فرماتے ہیں، بہت سے ایسے جہنمیوں کو آزاد کرتے ہیں جن پر دوزخ واجب ہوچکی ہوتی ہے یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن لوگوں کی ہدایت کے لئے نازل کیا گیا ہے۔



