عمران خان کی صحت پر کوئی بیان نہیں دیا، بیرسٹر سلمان صفدر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)فرینڈ آف کورٹ کے طور پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے والے ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نےکہا ہےکہ انہوں نے عمران خان کی صحت پر کوئی بیان نہیں دیا ، ہرگز نہیں دیا۔
بیرسٹر سلمان صفدر کے مطابق اگر کسی نے ان کے لفظ ” ٹھیک ” کی غلط تشریح کی ہے تو مس رپورٹنگ کی ہے، انہوں نے جو بھی وہاں دیکھا ہے اور جو بھی انٹریکشن ہوا وہ سب انہوں نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی کی گئی اپنی رپورٹ میں لکھ دیا ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہےکہ میں نے عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی سیل کا معائنہ بھی کیا ،، لیکن بانی کی صحت سے متعلق پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور بانی کی بہن علیمہ خان کو بھی کچھ نہیں بتایا اور انہوں نے بھی میری پوزيشن سمجھتے ہوئے اس کا برا نہیں منایا۔
خیال رہےکہ سلمان صفدر نےگزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے عدالتی حکم پر ملاقات کی تھی، اڈيالہ جیل کے باہر میڈيا نے سوال پوچھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کیسی صحت ہے؟ اس پر سلمان صفدر کا جواب تھا ” ٹھیک ” ۔



