عثمان ہادی کے قاتل بھارت فرار،دونوں پکڑے گئے

ڈھاکہ(جانو ڈاٹ پی کے)بنگلہ دیش کی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ شریف عثمان ہادی کے مبینہ قاتل بھارت فرار ہوگئے ہیں اور بھارتی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ڈھاکا کے سینئر پولیس افسر نذرالاسلام نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ شریف عثمان ہادی کا قتل پہلے سے طے شدہ تھا،ان کے ذمہ داران کی شناخت کرلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مبینہ حملہ آور12دسمبر کو شریف عثمان ہادی پر حملے کے تھوڑی دیر بعد ہالوگاٹ سرحد سے بنگلہ دیش سے بھارت فرار ہوگئے اور سرحد پر دو بھارتی شہریوں نے ان کا استقبال کیا اور وہ انہیں شمال مشرقی ریاست میگالایا لے گئے ہیں اور اس کے بعد ان کے دو ساتھیوں کے حوالے کردیا گیا۔سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ بنگلہ دیشی تفتیش کاروں بھارت میں اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں جنہوں نے دو مشتبہ حملہ آوروں کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میگالایا پولیس کے ساتھ ہمارا رابطہ ہے،جنہوں نے دو بھارتی شہریوں کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے جبکہ اے ایف پی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ میگالایا پولیس کے دو سینئر افسران نے رابطے کے باوجود ردعمل نہیں دیا۔

مزید خبریں

Back to top button