شہبازشریف کا تاریخی استقبال،ویڈیو سامنے آگئی
وزیر اعظم شہبازشریف کو 21توپوں کی سلامی

وزیر اعظم شہبازشریف شریف اور سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی ملاقات۔وزیر اعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے سعودی شاہی دیوان قصر یمامہ پہنچے. شاہی دیوان پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا سعودی شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے،پائیکرافٹ نے معافی مانگ لی
شاہی دیوان پہنچنے پر سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا. وزیرِ اعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کی دعوت پر مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ تھے
وزیرِ اعظم کو 21 توپوں کی سلامی اور سعودی عرب کی افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔



