شہبازشریف سعودی ولی عہد کے شکر گزار

پاک سعودیہ دیرینہ محبت اور باہمی احترام کا مظہر ہے،وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے عزیز بھائی شہزادہ محمد بن سلمان، ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیر اعظم کی جانب سے پرجوش اور والہانہ استقبال پر بہت متاثر ہوا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف کا تاریخی استقبال،ویڈیو سامنے آگئی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پرجوش اور والہانہ استقبال پر بہت متاثر ہوا ہوں ۔سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخی استقبال نے دل جیت لیے۔

انہوں نے کہا میری آمد پر سعودی شاہی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے سے والہانہ استقبال حیران کن تھا، سعودی مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائے جانے والے دیرینہ محبت اور باہمی احترام کا مظہر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بند سلمان سے میری نہایت خوشگوار اور مفید گفتگو ہوئی جس میں علاقائی چیلنجز پر تبادلہ خیال اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ دل کی گہرائیوں سے شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن اور قیادت کی تعریف کرتا ہوں۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری۔تجارت اور کاروباری روابط کو وسط دینے میں انکی خصوصی دلچسپی قابل تعریف ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی فروغ پاتی رہے اور عظمت کی نئی بلندیوں کو چھوئے۔ انشاءاللہ!

مزید خبریں

Back to top button