شعیب اختر کی مشہور پرینک اینکر نادر علی کے متعلق انوکھی تحقیق

مشہور پرینک شو P4Pakao کے میزبان نادر علی نے حال ہی میں شعیب اختر کے شو میں شرکت کی جس میں دلچسپ مکالمہ پیش آیا شعیب اختر نے نادر علی سے کہا کہ آپ یوٹیوب سے اچھی کمائی کرتے ہیں تو لوگوں کو بھی اچھا یوٹیوبر بننے کے لیے کوئی مشورہ دیں۔نادر علی نے شعیب اختر سے کہا کہ وہ اتنی رقم نہ بتائیں کہ ایف بی آر والے پیچھے لگ جائیں لیکن اعتراف کیا کہ آپ آن لائن بہت اچھی آمدن حاصل کرسکتے ہیں، یوٹیوب بہت اچھی کمائی فراہم کرتا ہے اور بعض اوقات 6 سے 7 کروڑ سے بھی زیادہ کمایا جاسکتا ہے۔ میزبان شعیب اختر نے نادر علی کی یوٹیوب آمدنی کا راز فاش کرتے ہوئے کہا کہ آپ یوٹیوب سے ماہانہ 6 سے 7 کروڑ روپے کما رہے ہیں ہم نے اس حوالے سے تحقیق کی ہے۔شعیب اختر نے نادر علی سے سوال کیا کہ اب جبکہ آپ یوٹیوب سے اچھی کمائی کرتے ہیں تو لوگوں کو بھی اچھا یوٹیوبر بننے کے لیے کوئی مشورہ دیں۔جس پہ نادر علی نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مستقل مزاجی بہت ضروری ہے اور یہی کامیابی کی کنجی ہے، بس محنت کرتے رہیں، کم ویوز پر مایوس نہ ہوں اور آگے بڑھتے رہیں، کونٹینٹ پر کام کریں، جو عوام دیکھنا چاہتی ہے وہ دکھائیں۔

مزید خبریں

Back to top button