شاہ رخ خان کے گھر پر لگی نام کی تختی کی تبدیلی پر بھاری رقم خرچ

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے چند روز قبل اپنے ممبئی میں واقع گھر ”منت“ پر لگی نام کی تختی کی تبدیلی پر بھاری رقم خرچ کی، کیا آپکو معلوم ہے کہ اس پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟نام کی اس نئی تختی کے لگتے ہی اس کی تصویر وائرل ہوگئی اور ان کے پرستار اس نئی نیم پلیٹ کے حوالے سے دیوانگی میں مبتلا ہوگئے۔ ادھر بالی ووڈ ڈاٹ کام نامی سوشل میڈیا پورٹل کی رپورٹ کے مطابق نئی نام کی تختی کو کسی اور نے نہیں بلکہ کنگ خان کی اہلیہ گوری خان کی نگرانی میں ڈیزائن کیا گیا۔واضح رہے کہ سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان ایک معروف ڈیزائنر بھی ہیں۔اس رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ نام کی تختی کی تبدیلی پر 20 سے 25 لاکھ روپے خرچ ہوئے، تاہم اسکی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button