شادی پہ چاول کھانے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر بچوں کی شادیاں کرنے اور کروانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔جسٹس انوار الحق پنوں نے ریمارکس دیئے کہ کم عمر بچوں کی شادیوں پر چاول کھانے والے باراتیوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کم عمر بچوں کی شادیاں ہو رہی ہیں، مقدمات درج کیوں نہیں ہو رہے؟ عدالت عالیہ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ نے کم عمر بچوں کی شادی کے خلاف قانون کے متعلق ایس او پیز بنائے ہوئے ہیں، کم عمر بچوں کی شادی کے خلاف بنائے گئے ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا۔عدالتی ریمارکس میں مزید کہا گیا کہ کم عمر بچوں کے نکاح رجسٹرڈ کر لئے جاتے ہیں، تاریخ پیدائش کے سرٹیفکیٹ نہیں دیکھے جاتے۔

مزید خبریں

Back to top button