سجاول کشتی حادثے میں جاں بحق3افراد سپرد خاک

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے نے علاقے کو سوگ میں ڈبو دیا ہے حادثے میں ڈوبنے والے تین افراد کی نماز جنازہ گاؤں یعقوب منارو میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی .دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس نے پورے علاقے کو سوگ میں ڈبو دیا حادثے میں ڈوبنے والے تین افراد کی نماز جنازہ گاؤں یعقوب منارو میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومین کے لیے دعائیں کیں۔ جاں بحق افراد کی تدفین ان کے آبائی قبرستان میں کی جائے گی دریائے سندھ میں ڈوبنے والے چار افراد میں سے تین کی لاشیں گزشتہ رات دیر سے نکالی گئی تھیں۔ مزيد ایک شخص حبیب اللہ کی تلاش تاحال جاری ہے۔ پاک بحریہ کے جوان اور مقامی غوطہ خور مشترکہ طور پر سرچ آپریشن میں مصروف ہیں افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں ہر آنکھ اشکبار اور غم کی فضا قائم ہے۔

مزید خبریں

Back to top button