سجاول میں بھی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی منائی گئی

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سجاول کے صدر اور صوبائی وزیر فشریز و لائیو اسٹاک رئیس محمد علی خان ملکانی کی صدارت میں قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی کی تقریب نہایت عقیدت، احترام اور جذبے کے ساتھ ان کے دفتر میں شاندار انداز میں منعقد کی گئی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قرآن خوانی کی گئی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے درجات کی بلندی، ملک کی سلامتی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔اس پروقار تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سجاول کے صدر و صوبائی وزیر فشریز و لائیو اسٹاک محمد علی خان ملکانی، جنرل سیکریٹری و ایم پی اے ریحانہ لغاری، ایم پی اے ہیر اسماعیل سوہو، چیئرمین ضلع کونسل دانش غلام قادر خان ملکانی، ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی، پیپلز پارٹی ضلع سجاول کے متحرک رہنما عبداللطیف میمن، ارباب کامران، وزیر میمن، انفارمیشن سیکریٹری منظور رحیم پلیجو، تعلقہ صدور ڈاکٹر اقبال احمد میمن، محمد یوسف جمالی، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری زاہد حسن کھڈو، ساگر میمن، سردار واحد ڈنو پرہیاڑ نجیب سرویچ، قادر کنبھر، ذوالفقار علی چانڈیو، ذیلی ونگز کے صدور سجاد علی شورو، شہمیر گبول، ڈاکٹر ہریش کمار، ڈاکٹر قاسم خواجہ، امیر حیدر پلیجو، علی نواز خاصخیلی، لیڈیز ونگ کی صدر فردوس عزیز میر بحر، عائشہ سوہو، ایڈووکیٹ لیاقت علی جُماری، رب ڈنو جت، عبدالغنی راہیموں، دلدار سمیجو، عبداللہ خان لغاری، غلام نبی تھہیم، محمد حنیف ولڑو، اشوک کمار سمیت پارٹی عہدیداران، کارکنان، جیالوں، ووٹرز اور ہمدردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ضلع کے صدر و صوبائی وزیر محمد علی خان ملکانی، جنرل سیکریٹری و ایم پی اے ریحانہ لغاری اور انفارمیشن سیکریٹری منظور رحیم پلیجو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی تاریخی سیاسی جدوجہد، جمہوریت کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں اور عوامی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ شہید بھٹو کے نظریے، عوامی حقوق کے تحفظ اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔تقریب نہایت منظم اور پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے شہید قائد کے مشن کو آگے بڑھانے اور اس پر قائم رہنے کا عہد کیا۔

مزید خبریں

Back to top button