سال میں پہلی بار ہولی ووڈ اداکار ہڑتال کیوں کررہے ہیں؟

ہولی ووڈکے اے لسٹ اداکار سمیت ایک لاکھ 60 ہزار فنکاروں کی نمائندگی کرنے والا ادارہ اسکرین ایکٹرز گلڈ کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور ٹی وی اور فلم میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے متعلق تحفظات سے متعلق مطالبات پر مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے ہیں۔ ہزاروں فنکاروں کی نمائندگی کرنے والے ادارے اسکرین ایکٹرز گلڈ نے متفقہ طور پر اسٹوڈیوز اور اسٹریمرز کے خلاف ہڑتال کا حکم جاری کرنے کے لیے ووٹ دیایہ ہڑتال آج رات 7 بجے سے شروع ہوگی، یہ ہڑتال 1960 کے بعد پہلی بار ہورہی جس میں اداکاروں کے ساتھ ہولی ووڈ کے لکھاری بھی شریک ہوں گے۔ ادارہ اسکرین ایکٹرز گلڈ کا کہنا ہےکہ اسٹریمنگ ایکو سسٹم میں اضافے کی وجہ سے معاوضے میں شدید کمی واقع ہوئی ہے، اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت تخلیقی پیشےکے لیے خطرہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button