دیپال پور:مبینہ زیادتی کے مرتکب ملزم کی متاثرہ خاندان کو مقدمہ کی پیروی سے روکنے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) دیپال پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گاؤں سوڈھیوال کے رہائشی سخاوت علی نے بیوی بچوں کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ بااثر ملزم لیاقت علی بھٹی نے زبردستی میرے گھر میں داخل ہوکر میری بیوی عابدہ کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا میں نےاہل محلہ کے کمرے کا دروازہ توڑ کر ثبوت کے طور پر اس کی ویڈیو بناکر حوالہ پولیس کردی منڈی احمد آباد پولیس نے زناءبالجبر کا مقدمہ درج کرلیا بااثر ملزم اب متاثرہ خاندان کو مقدمہ کی مزید پیروی سے روکنے کیلئے قتل جیسی سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے متاثرہ خاتون اور اس کے خاوند نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے انصاف کی فراہمی اور جانی تحفظ کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پولیس حکام نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ مدعی فریق کا مقدمہ درج ہوچکا ہے انصاف کے تمام تقاضے کرینگے۔



