دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے پہلے شائقین کرکٹ کو وارننگ

ہوشیار رہیں!بدزبانی،نسل پرستی یا تشدد پر دس سے تیس ہزار درہم جرمانہ بھی ہوگا

دبئی پولیس نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے کرکٹ شائقین کو خبردار کردیا،دبئی پولیس نے کھلے الفاظ میں وارننگ جاری کرتے ہوئے  کہا ہے سٹیڈیم میں تشدد یا بدزبانی ہرگز برداشت نہیں ہوگی،
شائقین کو تشدد اور بدزبانی پر ایک سے تین ماہ تک قید کی سزا ہوگی،دبئی پولیس
دبئی پولیس کا کہنا ہے ہوشیار رہیں ! بدزبانی،نسل پرستی یا تشدد پر دس سے تیس ہزار درہم جرمانہ بھی ہوگا۔ساڑھے7لاکھ سے23لاکھ پاکستانی روپے کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت اور آئی سی سی کی ملی بھگت،اینڈی پائیکرافٹ پھر پاک بھارت میچ کیلئے ریفری تعینات
دبئی پولیس نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے سٹیڈیم میں مہذب رویہ اپنائیں ورنہ سخت کارروائی ہوگی۔
تشدد اور بدزبانی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا اعلان
دبئی پولیس نے شائقین کو کھیل کے دوران مثبت رویے کی تاکید کردی

مزید خبریں

Back to top button