جی سی یونیورسٹی میں اردو کھیل جعلی نوس پیش کھیل کے افتتاحی روز عثمان پیرزادہ، اصغر ندیم سید اور وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی کی شرکت

لاہور (آن لائن)جی سی یونیورسٹی لاہور ڈرامیٹک کلب کی جانب سے کھیل ”جعلی نوس“ پیش۔اردو کھیل ایسے بہروپیے کی روداد ہے جو مذہب کی آڑ میں معصوم لوگوں کی زندگیاں تباہ کرتا ہے۔کھیل کے افتتاحی روز عثمان پیرزادہ، اصغر ندیم سید اور وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی نے شرکت کی۔عثمان پیرزادہ نے طلباء کی ہدایتکاری اور اداکاری کو بے حد سراہا۔اصغر ندیم کا کہنا تھا کی جی سی یو نے ایک بولڈ اور اہم موضوع پر ڈرامہ پیش کیا ہے۔ ڈرامہ کے افتتاحی روز، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کاکہنا تھا کہ یہ ڈرامہ آج سے بہت سال پہلے مولئیر کے قلم سے تخلیق کردہ کھیل ”تارتف“ کا اردو ترجمہ ہے جس کے مترجم خالد احمد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ کالج ڈرامیٹک سوسائٹی کے طلبا و طالبات کی یہ کاوش ہمارے معاشرے کے تلخ حقائق کو مزاح کے رنگ میں پیش کرکے آپ کو یقینی طور پر نہ صرف محظوظ کرے گی بلکہ بہت سی سوچوں کے در بھی وا کرے گی۔ڈرامے کی کاسٹ میں سلمان طاہر، رانا علی نواز،تانیہ کیارا،رئیسہ ریاض،یونیب زہرہ،علی گوہر،زبیر غفور،زینب طلعت،شیخ مبشر محمود،زین چیمہ، احمد مغل،عبداللہ طاہر اور اکشت کمار شامل ہیں۔ڈرامے کا آخری شو 31مارچ بروز بدھ کو پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button