جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے مخصوص علاقوں میں کرفیو کا اعلان

جنوبی وزیرستان(جانوڈاٹ پی کے)جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے مخصوص علاقوں میں کل بروز پیر کرفیو کا اعلان کردیا گیا۔ مختلف شاہراہ صبح 6 سے شام 6 تک بند رہیں گے۔

حکام کے مطابق گل کچھ سے  توئی خلہ اور تنائی تک روڈ ٹریفک کے لئے بند ہوگا، ٹانک میں کوڑ قلعہ سے خرگئی اور جنڈولہ تک آمدورفت بند رہے گی۔ ٹانک سے جنوبی وزیرستان شاہراہ بند رہے گی۔ جنڈولہ بازار مکمل بند رہے گا۔

ڈبرہ سے کوڑ قلعہ، گرداوی اور گومل زام ڈیم تک راستہ بند ہوگا، جنوبی وزیرستان اپر میں لدھا، مکین، تبئی سر اور بی بی رغزئی تک راستہ بند ہوگا۔ کوٹکئی سے سپنکئی رغزئی، نذر خیل، درگئی پل تک راستہ بند ہوگا۔

مدی جان سے شین ورسک  مولا خان سرائے اور چگملائی تا جنڈولہ سڑک بند رہے گی، سرویکئ سے  مولے خان سرائے اور بروند تک راستہ بند ہوگا۔

صرف ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ آمدورفت ہوگی، کرفیو کے دوران صرف منظور شدہ ایمرجنسی نقل و حرکت کی اجازت ہے۔ عوام کو سیکیورٹی فورسز کو دیکھ کر گاڑی 50 میٹر پہلے روکنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button