بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان کے بولرز بھارتی بلے بازوں کوآؤٹ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے

بھارت کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو6وکٹوں سے شکست دے دی۔سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان کی ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بھارتی بلے بازوں کے پسینے چھُڑادیئے
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف 172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما نے نیا ریکارڈ بنادیا۔
ابھیشیک شرما نے 24 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جو کہ کسی بھی بھارتی بیٹر کی جانب سے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین نصف سنچری ہے۔
ابھیشیک شرما سے قبل یووراج سنگھ نے2012میں پاکستان کیخلاف29گیندوں پرنصف سنچری بنائی تھی۔ابھیشیک شرما نے39گیندوں پر5چھکوں کی مدد سے شاندار74رنزبنائے۔
یہ بھی پڑھیں:صاحبزادہ فرحان نے دشمن کے چھکے چُھڑادیئے،بلا لہرا کر”فائرنگ”کردی
خیال رہے کہ آج کے میچ میں بھی اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی کپتان نے بے شرمی کی حدیں کراس کردیں



