بنوں: امن کمیٹی اور عسکریت پسندوں کے تصادم میں پولیس اہلکار شہید

ڈی آئی خان (جانوڈاٹ پی کے)بنوں کے علاقے ڈومیل بیزن خیل میں امن کمیٹی اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں صدام نامی پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق شہید اہلکار سب ڈویژن وزیر میں تعینات تھا اور ڈیوٹی کے دوران فائرنگ کی زد میں آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں نے مین روڈ پر ناکہ بندی کی ہوئی تھی، جس کے دوران امن کمیٹی کے ساتھ جھڑپ شروع ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بنوں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، تاہم عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد عسکریت پسند زخمی یا ہلاک ہوئے ہو سکتے ہیں، تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات ابھی موصول نہیں ہوئیں۔



