پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مارچ کے مہینے کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔
پیر کو آئی سی سی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور آسٹریلوی خواتین ٹیم کی اوپنر ریچل ہائنز مارچ کے مہینے میں ’پلیئر آف دا منتھ‘ قرار پائے ہیں۔
بابر اعظم اپنے کیریئر میں دو بار یہ اعزاز کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل سال 2021 میں بھی اپریل کے مہینے میں انہیں ’پلیئر آف دا منتھ‘ قرار دیا جاچکا ہے۔