ایکٹر فواد خان ،سابق کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ ”فلم” میں ایک ساتھ

پاکستان کی میگا بجٹ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی اس سال سب سے زیادہ دھوم ہے، جس میں معروف اداکار فواد خان، جاوید شیخ، میکال ذوالفقار، گوہر رشید، عائشہ عمر اور دیگر کئی اداکاروں کاسٹ میں شامل ہیں۔فلم کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شہنیرا اکرم ڈیبیو دے رہے ہیں۔جبکہ فلم کے ہدایت کار معروف کمرشل ڈائریکٹر فیصل قریشی ہیں جنہوں نے سیولر کمپنی کے لئے بے شمار مزاحیہ کمرشلز تخلیق کیے۔فواد خان گزشتہ سال ریلیز ہونے والی سپر ہٹ پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے مقابلے ’منی بیک گارنٹی‘ میں بالکل مختلف کردار ادا کریں گے۔فلم کی کہانی ایک بینک ڈکیتی کے پس منظرمیں ہے، یہ فلم 7 افراد کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے،کہا جارہا ہے کہ یہ فلم نہ صرف پاکستانیوں کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لوگوں سے متعلق ہے۔فلم کی شوٹنگ بنیادی طور پر پاکستان میں کی گئی تاہم کچھ مناظر تھائی لینڈ میں بھی شوٹ کیے گئے۔اس فلم کوسال کی سب سے بڑی اور مہنگی فلم قرار دیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button