ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کا وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کم از کم اجرت میں 25 فیصد اضافے پر گہری تشویش کا اظہار

کراچی(آن لائن)ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے صدر اسماعیل ستار اور نائب صدر ذکی احمد خان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کم از کم اجرت میں 25 فیصد اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پر نظرثانی کرنے اور اضافہ واپس لینے کی درخواست کی ہے کیونکہ کاروباریدارے، صنعتیں ابھی تک کورونا وبا سے پیدا ہونے والے سنگین معاشی بحرانوں اور اثرات سے نمٹے ہوئے بحالی کے مرحلے میں ہیں لہٰذا ادرے اور صنعتیں کم از کم اجرت میں 25 فیصد سے زیادہ اضافہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ای ایف پی کے عہدیداروں نے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبوں میں قائم اجرت بورڈ ہی کم از کم اجرت کا فیصلہ کرنے کا قانونی ادارہ ہے لہٰذا قانون میں فراہم کردہ طریقہ کار پر عمل کیے بغیر اس مرحلے پر اجرت میں کوئی بھی اضافہ نہ صرف قانونی عمل کے خلاف ہوگا بلکہ قابل قبول بھی نہیں ہوگا

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button