ایشیز ٹیسٹ: آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 511 رنز، انگلینڈ کو خطرناک پوزیشن کا سامنا

سڈنی(جانوڈاٹ پی کے)آسٹریلیا نے دوسرے ایشیز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 511 رنز بناکر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔

گابا میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے کھیل کے تیسرے روز 378 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو مجموعی اسکور میں 5 رنز کے اضافے کے بعد ہی مائیکل نیسر (16) پویلین لوٹ گئے۔

ایلکس کیری 63 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مچل اسٹارک نے کیریئر بیسٹ 77 رنز کی اننگز کھیلی اور برینڈن ڈوگٹ 13 رنز بناسکے۔ اسکاٹ بولیںڈ 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل جیک ویدرالڈ 72، مارنس لبوشین 65، کپتان اسٹیو اسمتھ 61، کیمرون گرین 45، ٹریوس ہیڈ 33 اور جوش انگلس 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس نے 4، کپتان بین اسٹوکس نے 3 جبکہ جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن اور ول جیکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 334 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ جو روٹ 138 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 6 جبکہ مائیکل نیسر، برینڈن ڈوگٹ اور اسکاٹ بولینڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

یہ جنوری 2018 کے بعد پہلا موقع ہے جب انگلینڈ نے آسٹریلیا میں کسی ٹیسٹ اننگز میں 300 رنز بنائے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button