ایشیا کپ:سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے134رنز کاہدف دیدیا

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے134 رنز کا ہدف دیدیا
ابوظہبی میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ20اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر133رنزسکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے کمنڈو مینڈس 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان چریتھ اسالانکا 20، کوشل پریرا 15، ونندو ہسارنگا 15، پتھم نسانکا 8، دشمانتا چمیرا 1 جبکہ کوشل مینڈس اور داسن شناکا بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔
چمیکا کرونارتنے 17 اور مہیش ٹھیکشانا 0 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسین طلعت اور حارث رؤف نے 2، 2 اور ابرار احمد نے 1 وکٹ حاصل کی

مزید خبریں

Back to top button