ایرانی نژاد اداکارہ مندانا کریمی بھارت سے مایوس، 16 سال بعد وطن واپسی کا فیصلہ

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بگ باس 9 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ایرانی نژاد بھارتی اداکارہ مندانا کریمی نے بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا بیگ تیار ہے اور میں جلد ایران جانے کی تیاری کررہی ہوں۔‘

انسٹاگرام پر بیان میں مندانا نے دعویٰ کیا کہ ’ممبئی میں احتجاج میں حصہ لینے کے بعد اپنے بہت سے دوستوں کو کھو دیا ہے اور میں محسوس کرتی ہوں کہ بھارت نے مجھے دھوکا دیا ہے۔‘

مندانا سے مداح نے سوال کیا کہ ’کیا آپ ممبئی چھوڑ رہی ہیں اور اسے یا کریں گی کیا؟ جس پر مندانا نے ایئرپورٹ سے جاتے ہوئے ایک ریکارڈڈ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ایسا کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ مجھے بھارت سے اس طرح جانا پڑے گا گڈ بائے انڈیا۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارت چھوڑ کر جانا میرے لیے آسان نہیں ہے کیونکہ میں 16 سال تک یہاں رہی ہوں مگر ایران جنگ کے معاملے پر بھارت میں دوستوں نے میرا ساتھ نہیں دیا۔

مندانا کریمی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ممبئی میں خود کو کبھی اتنا اکیلا محسوس نہیں کیا جتنا ان دو مہینوں کے دوران کیا ہے، یہاں میرے بہت سے دوست ہیں مگر ایران کے معاملے میں کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا، مجھے لگتا ہے کہ بھارت نے مجھے دھوکا دیا ہے، اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button