اوکاڑہ: پتنگ فروش گرفتار، پتنگیں برآمد

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے احکامات پر تھانہ گوگیرہ پولیس کی پتنگ فروشی کے خلاف کامیاب کارروائی پولیس نےایک پتنگ فروش و پتنگ باز گرفتار کر لیاملزم محمد احمد کے قبضہ سے 12 پتنگیں اور 2 چرخیاں ڈور برآمد کی گئیں ہیں

پولیس نے کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی روک تھام کیلئے پولیس کی بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی کسی بھی فرد سے اس ضمن میں رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button