انڈین کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو” بند” کردیا گیا۔

ممبئی: کامیڈی ایک مشکل کام ہے اور اداکاروں کو وقفے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ ایک چیز کو بار بار دہرانے سے بچ سکیں، جب وقفے کے بعد ٹیم واپس آئے گی تو ہم تازہ دم ہوکر نئے تجربات بھی کرسکیں گے ۔ٹی وی کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ رواں برس جون سے ایک بار پھر عارضی طور پر آف ایئر ہوجائے گا۔ وقفے کے دوران کپل شرما ایک انٹرنیشل ٹور پر بھی جائیں گے، ٹیم نے کچھ اضافی اقساط پر کام کرلیا ہے تاکہ شو کی غیر حاضری زیادہ محسوس نہ ہو لیکن اب تک یہ بات سامنے نہیں آئی ہے کہ یہ وقفہ کتنا طویل ہوگا۔کپل شرما شو کی آخری قسط کی تاریخ کا فیصلہ اب تک نہیں ہوا ہے لیکن نئے سیزن کے فائنل ایپی سوڈ کو مئی میں شوٹ کیا جائے گا اور اسے ٹی وی پر جون میں نشر کیا جائے گا۔قبل ازیں کپل شرما نے 2021 سے 2022 تک اپنے شو سے بریک لینے کا فیصلہ کیا تھالیکن انہیں اپنی مکمل ٹیم کے ساتھ چھ ماہ بعد ہی ٹی وی اسکرین پر واپس آنا پڑا، لیکن اب پھر وہ ایک بریک پہ جارہے ہیں ۔

مزید خبریں

Back to top button