انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 67 پیسے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد ڈالر 188 روپے20 پیسے تک پہنچ گیا۔گزشتہ روز کرنسی ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر1 روپے سے زائد مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد ڈالر 187.55 پیسوں کی سطح پر پہنچا۔کرنسی ڈیلرز نے کہا کہ 16 اپریل کوڈالر 181.55 پیسوں کی سطح پرموجود تھا، اب تک ڈالر 6.15 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔



