اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثے آن لائن جمع کرانے اور شائع کرنے کا نظام تیار، 2026 تک عوامی رسائی ممکن

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثے آن لائن جمع کرانے اور شائع کرنے کا نظام تیار کر لیا گیا، 2026 کےآخر تک اعلیٰ افسران کے اثاثے عوام کیلئے ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق  اینٹی منی لانڈرنگ کیلئے وفاقی و صوبائی افسران کے اثاثوں کی جانچ پڑتال بھی ہو گی، وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا ہے۔

دستاویز کے مطابق گریڈ 17 سے 22 کے تمام اعلیٰ افسران ملکی وغیر ملکی اثاثے ڈیجیٹلی جمع کرائیں گے، وفاق اور صوبوں کے تمام سول افسران کے اثاثے بھی لازمی ڈیجیٹل ہوں گے۔

اثاثوں کی آن لائن اشاعت کیلئے پرائیویسی اور ڈیٹا پروٹیکشن کے انتظامات شامل ہوں گے، رسک بیسڈ ویری فیکیشن کا طریقہ کار بھی متعارف کرایا جائے گا۔

بینکوں کو اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثہ جات تک رسائی دی جائے گی، بینک اینٹی منی لانڈرنگ کیلئے وفاقی و صوبائی افسران کےاثاثوں کی جانچ پڑتال کریں گے، سرکاری اداروں کے اہلکاروں کے اثاثوں کی بھی چھان بین کر سکیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button