اسرائیل نے بربریت کی ساری حدیں پار کردیں،صمودفلوٹیلاکے500کارکن جکڑ دیئے

غزہ:اسرائیل نے بربریت کی ساری حدیں پار کردیں،صمودفلوٹیلاکے500کارکن جکڑ دیئے۔اسرائیلی فورسز نے امدادی سامان سے لدے جہازوں کے قافلے کی آخری کشتی کو بھی غزہ میں داخل ہونے کی کوشش میں روک لیا۔عالمی خبر ایجنسی  کے مطابق”مارینیٹ”نامی اس کشتی پر پولینڈ کا پرچم لہرا رہا تھا اور اس پر6رضاکار سوار تھے جن کا تعلق جرمنی، ترکی، عمان اور آسٹریلیا سے ہے۔یہ کشتی غزہ کے ساحل سے صرف 42.5 ناٹیکل میل کی دوری پر تھی کہ اسرائیلی بحریہ نے اسے روک کر اشدود کی بندرگاہ منتقل کر دیا اور تمام رضاکاروں کو بھی حراست میں لے لیا۔

مزید خبریں

Back to top button