آل لیڈی ہیلتھ ورکرز یونین کاڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس بدین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)آل لیڈی ہیلتھ ورکرز یونین کی جانب سے ٹریژری آفیسر بدین اور ان کے عملے کیخلاف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس بدین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر یونین کی ریجنل نائب صدر راشدہ نظامانی نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز شدید گرمی، سردی اور خطرات کے باوجود گھر گھر جا کر ماں اور بچے کی صحت کے لیے بنیادی خدمات انجام دے رہی ہیں، اس کے باوجود جب یہ ملازم ریٹائر ہوتی ہیں تو انہیں پنشن جیسا بنیادی حق بھی نہیں دیا جاتا، جو انتہائی افسوسناک اور ظلم ہے انہو نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اپنے واضح فیصلے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو پنشن کا حقدار قرار دے چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے، صرف بدین میں ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، جو سراسر ناانصافی ہے انہوں نے بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر صحت، سیکریٹری فنانس، اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ، کمشنر حیدرآباد ڈویژن سمیت بدین ضلع کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیں اور ریٹائرڈ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ان کے جائز حقوق دلوائیں اس موقع پر شاہدہ ناتھو، رضیہ نیاز، توقیر فاطمہ، فخرالنساء، زبیدہ خانم، عابدہ نظامانی، نظیران قمبراڻي، زبیدہ آرائیں اور دیگر لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی احتجاج میں شریک تھیں۔

مزید خبریں

Back to top button