کیریئر کے آغاز سے آج تک مسلسل ٹی وی ڈراموں میں مصروفیت میری خوش قسمتی ہے‘ نعمان اعجاز

لاہور (آن لائن) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ خوش قسمت ہوں جو اپنے کیریئر کے آغاز سے آج تک مسلسل ٹی وی ڈراموں میں مصروف ہوں،جب شو بزکے میدان میں قدم رکھا تو میر ے گما ن میں بھی نہیں تھا کہ خدا کی ذات مجھے اس قدر عزت اور شہرت سے نوازے گی۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی، فلم اور اسٹیج پر کام کیا ہے ان میں سب سے زیادہ مشکل کام تھیٹر پر پرفارم کرنا ہے۔ تھیٹر کسی بھی فنکار کیلئے ایک اکیڈمی کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ میری خوش نصیبی ہے کہ ابتداء ہی میں مجھے سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اوران سے سیکھا اور یہی تجربہ آج میر ے کام آرہا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں خوبصورتی کا قائل نہیں بلکہ خوب سیرتی کو دیکھتا ہوں کیونکہ یہ ضروری نہیں ہوتاکہ جو خوبصورت ہووہ اچھا انسان بھی ہو اگرا چھا انسان ہو تو وہ خوبصورت ہی ہوگا۔میرے نزدیک دنیا کا ہر شخص خوبصورت ہے کیونکہ اس کی تخلیق خدا کی ذات نے کی ہے اور اس ذات کی تخلیق کی ہوئی ہر چیز خوبصورت ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button