کوالالمپور: آسیان سمٹ کا آغاز کل ہوگا، امریکی صدر شرکت کریں گے

کوالالمپور(جانوڈاٹ پی کے )ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں آسیان سمٹ کا کل سے آغاز ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمٹ میں شرکت کیلئےروانہ ہوگئے،ملائیشیا اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں اور تھائی لینڈ کمبوڈیا جنگ بندی معاہدے پر دستخط کریں گے،صدر ٹرمپ ملائیشیا سےجنوبی کوریاجائیں گےجہاں چینی ہم منصب سے ملاقات شیڈول ہے۔

روانگی سےقبل میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نےکہا روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے چین سے مدد مانگیں گے،شمالی کوریا کے رہنما سے ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا، ملائشیا میں امریکا چین تجارتی مذاکرات بھی ہونگے،چین کا مذاکراتی وفد کوالالمپور پہنچ گیا،یکم نومبر سے پہلے امریکی ٹیرف پر اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button