پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈمیں انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے10.9ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے

کراچی (آن لائن) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈمیں گزشتہ روز, انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے10.9ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 10338رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.927ارن روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کے سودوں کی مالیت 2.020 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت1.634 ارب روپے،ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.477 ارب روپے،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 703.381 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 521.682ملین روپے،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت236.018 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 198.081ملین روپے،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 92.184 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 81.316 ملین روپے اورجاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 30.070ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی5لاٹس کے سودے ہو ئے جن کی مالیت 6.139 ملین روپے تھی



