پاکستان ویمنز کی جنوبی افریقا کو6وکٹوں سے شکست،6وکٹیں لینے پرنشرہ نے بھی اشارہ کردیا

پاکستان ویمنز کی جنوبی افریقا کو6وکٹوں سے شکست،6وکٹیں لینے پرنشرہ نے بھی اشارہ کردیا۔پاکستان ویمن ٹیم کی بولر نشرہ سندھو نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میں اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے6وکٹیں لیں اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد6کا اشارہ کیا۔

👈یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی نے ویمنز ٹیم پر نوٹوں کی بارش کردی،سدرہ امین سب پر بازی لے گئیں

قذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئے سیریز کے تیسرےاور آخری ون ڈےمیں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا ویمنز ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔سیریز کے آخری ون ڈے میں جنوبی افریقی ویمنز ٹیم 25.5 اوورز میں 115 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 26 رنز کےعوض 6 وکٹیں لیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیدی

پاکستان ٹیم نے116رنزکاہدف4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرتے ہوئے میچ 6وکٹوں سے جیت لیا۔ البتہ جنوبی افریقی ویمنز نے3 ون ڈےمیچزکی سیریز1-2سے اپنے نام کرلی۔

شاندار بولنگ کرنے پر پاکستان کی نشرہ سندھوکو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا

بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لینے کے بعد نشرہ نے انگلیوں کے اشارے سے 6 کا نشان بنایا۔

مزید خبریں

Back to top button