پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن کی مندی کے بعد سرمایہ کار دوبارہ متحرک ر رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزکاروبار مثبت زون میں آگیا

اکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے اختتام تک زبردست تیز ی کا رجحان رہا اورانڈیکس44ہزار900 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
590سے زائدپوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 44337پوائنٹس کی تیزی سے44928 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو1کھرب روپے سے زائدکا فائدہ پہنچا
کراچی (آن لائن)ملک میں جاری سیاسی اتارچڑھاؤ اورحکومت واپوزیشن کے درمیان اقتدار کی کشمکش کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن کی مندی کے بعدجمعرات کو سرمایہ کار دوبارہ متحرک ہو گئے اور رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزکاروبار مثبت زون میں آگیا۔سرمایہ کاروں کی جانب سے پاور،ٹیلی کام، پراپرٹیز،ایگریکلچرل،سیمنٹ،،فوڈز اور انرجی سیکٹر میں خریداری سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے اختتام تک زبردست تیز ی کا رجحان رہا اورانڈیکس44ہزار900 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا جبکہ590سے زائدپوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 44337پوائنٹس کی تیزی سے44928 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو1کھرب روپے سے زائدکا فائدہ پہنچا جبکہ جمعرات کوشیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 9ارب67کروڑ روپے رہی جبکہ گزشتہ روز حصص کے کاروبار کی مالیت صرف2ار ب70کروڑ روپے تھی۔ اس طرح گزشتہ روز بدھ کے مقابلے میں جمعرات کو کاروباری حجم20.77فیصد زائد رہا۔ جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،سرمایہ کاروں نے ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام سے بالاتر رہ کر شیئرز کی خریداری کی۔ کے ایس ای 100انڈیکس سے بڑھ کر591.27پوائنٹس بڑھ کر44928.83پوائنٹس ہو گیا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 194.41پوائنٹس اضافے سے17117.48پوائنٹس, کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 416.20پوائنٹس اضافے سے 30788.28پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس1036.08پوائنٹس بڑھ کر72914.93پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری میں تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ1 کھرب 1ارب80کروڑ78لاکھ78ہزار207روپے بڑھ کر75کھرب82ارب98کروڑ2لاکھ93ہزار659روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو41کروڑ56لاکھ34ہزار290 حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 34کروڑ41لاکھ35ہزار145 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔ قومی شیئرزمارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر294کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے269کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 18میں کمی اور7کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 5کروڑ60لاکھ،ٹریٹ کارپوریشن3کروڑ44لاکھ،ٹیلی کارڈ لمٹیڈ2کروڑ72لاکھ،غنی گلوہول2کروڑ62لاکھ،ایگری ٹیک لمٹیڈ1کروڑ98 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے باٹا پاکستان کے بھاؤ میں 141.43روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے حصص کی قیمت بڑھ کر2426.43روپے ہو گئی اسی طرح 321.73روپے کے اضافے سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر5821.73روپے پر جا پہنچی جبکہ اللہ وسایا ٹیکسٹائل کے حصص کے بھاؤ میں 101.04روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر1246.22روپے ہو گئی اسی طرح 51.90روپے کی کمی سے وائتھ پاکستان کے حصص کی قیمت گھٹ کر2007.70روپے پر آ گئی


