پاکستانی معیشت چل پڑی،زرمبادلہ ذخائر کے ڈھیر لگ گئے

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر19.73ارب ڈالر تک پہنچ گئے

پاکستانی معیشت چل پڑی،زرمبادلہ ذخائر کے ڈھیر لگ گئے۔ملکی معیشت ترقی کی راہ پر دوڑنا شروع ہو گئی ہے۔زرمبادلہ ذخائر 19.73ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:جیولرزکی شامت آگئی،اب ہر سُنارکا ہوگا حساب،ایف بی آر نے ڈنڈا پکڑ لیا

پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کےذخائر12ستمبر2025تک بڑھ کر 19.73ارب ڈالر کی شاندار سطح پر پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں21ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے،جس کے نتیجے میں زرمبادلہ بڑھ کر14.36ارب ڈالر ہو گئےجبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 34ملین ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا،جس کے بعد یہ5.38ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
یہ پیشرفت مالی نظم و ضبط،سرمایہ کاروں کے اعتماد،کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری اور مؤثر معاشی اصلاحات کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔ اضافے سے پاکستان کو عالمی معاشی دباؤ کا بہتر مقابلہ کرنے کی صلاحیت ملی ہے اور درآمدات کی ضروریات کی تکمیل آسان ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے نے سٹاک مارکیٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا

پاکستان نے اپنے ڈیجیٹل ادائیگی نظام کو عرب مانیٹری فنڈ کے بُنا پلیٹ فارم سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام سے بیرون ملک پاکستانیوں سے ترسیلات زر کی وصولی ممکن ہو سکے گی، تاہم اس نظام کے تحت پاکستان سے باہر رقوم کی منتقلی کی اجازت نہیں ہوگی۔
ایران اور پاکستان کی مشترکہ اقتصادی کمیٹی کا 22واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں توانائی، تجارت، ٹرانسپورٹ اور نجی شعبے کی شمولیت پر زور دیا گیا۔ اجلاس کے ساتھ ساتھ ایک تاریخی بزنس کانفرنس بھی منعقد ہوئی جس میں 150 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button