ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے، بنگلادیش اپنے مؤقف پر قائم

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)بنگلادیش کرکٹ بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنےکےمؤقف پر قائم ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈھاکا میں آئی سی سی وفد کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کا اعلامیہ جاری کردیا۔

بی سی بی کے مطابق آئی سی سی وفد کے ساتھ ٹیم کے ورلڈکپ میں شرکت کے معاملے پر بحث ہوئی، میٹنگ میں آئی سی سی کوبنگلا دیش کے میچز دوسرے وینیوپر منتقل کرنےکی باضابطہ درخواست کو دہرایا گیا۔

بی سی بی کے مطابق آئی سی سی وفد کے ساتھ بنگلا دیشی حکومت کی ہدایات اور سکیورٹی خدشات کو بھی شیئرکیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق تمام گفتگو تعمیری ، خوشگوار اور پیشہ ورانہ ماحول میں ہوئی، فریقین نے متعلقہ امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا۔ لاجسٹک معاملات کو دیکھتے ہوئے بنگلا دیش کو کسی دوسرےگروپ میں منتقل کرنےکے امکان پر بھی بات ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق آئی سی سی وفد میں جنرل منیجر ایونٹس اینڈکارپوریٹ کمیونیکیشنز گوروو سکسینہ اور جنرل منیجر انٹیگریٹی یونٹ اینڈریو ایفرگریو شامل تھے، گوروو سکسینا ویزا تاخیر سے ملنے کے باعث اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق بی سی بی اور آئی سی سی نے معاملے پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button