نئی سیاسی جماعت "استحکام پاکستان”کا اعلان کردیا گیا

لاہورکے نجی ہوٹل میں سینئرسیاستدان عبدالعلیم خان اورعمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہا نگیرترین نے نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی سفرمیں بہت سےلوگوں سےبہت کچھ سیکھا،سیاست میں آنےکامقصدملکی ترقی میں اپناحصہ ڈالناہے۔انہوں نے کہا کہ ملک نازک دورسےگزررہاہے،سیاست میں آنےکامقصد ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالناہے،روایتی سیاستدان نہیں تھااس لیےتاخیرسےسیاست میں آیا،ایک جذبےکےساتھ تحریک انصاف میں شامل ہواتھا،پی ٹی آئی کومضبوط سیاسی قوت بنانےکیلئے بھرپور جدوجہد کی۔جہانگیرترین نے نومئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات نہیں ہونے چاہیے تھے،پاکستان سے انتشار کو ختم کرنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button