ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 150روپے اضا فہ

کراچی (آن لائن) عالمی مارکیٹ میں 4ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1931ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 150روپے کے اضافے سے فی اونس سونا1لاکھ31ہزار350روپے ہو گئی اسی طرح128روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ12ہزار611روپے پر جا پہنچی


