لگتا ہے میرا کوئی گناہ تھا جو عامر لیاقت سے شادی ہوئی‘ دانیہ عامر

عامر لیاقت نے کہا تھا باہر جاکر ہم ویڈیوز بنائیں گے تو کروڑوں روپے ملیں گے‘ تمہیں ایسا بنادوں گا کہ دنیا تمہارے پیچھے پاگل ہوجائے گی‘ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کا انٹرویو 

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کیے جانے کے بعد شوہر پر مختلف الزامات عائد کررہی ہیں۔اب دانیہ کا ایک اور انٹرویو ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں عامر لیاقت پر ایک اور الزام لگاتے دیکھا گیا۔دانیہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے کہا تھا باہر جاکر ہم ویڈیوز بنائیں گے تو کروڑو ں روپے ملیں گے اور میں تمہیں ایسا بنادوں گا کہ دنیا تمہارے پیچھے پاگل ہوجائے گی۔شادی سے متعلق سوال پرانہوں نے کہا کہ کہتے ہیں قسمت میں جو لکھا ہو وہ ہو ہی جاتا ہے اس لیے شادی ہوگئی لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرا یا میری فیملی کا کوئی گناہ تھا جس کی وجہ سے میری عامر لیاقت سے شادی ہوئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں دانیہ نے اعتراف کیا تھا کہ وہ سید نہیں بلکہ ملِک ذات سے تعلق رکھتی ہیں، انہیں نام میں سیدہ لگانے کا عامر لیاقت نے کہا تھا۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button