قومی کرکٹر نے پاکستان چھوڑ کر انگلینڈ منتقل ہونے کی خبر پر خاموشی توڑ دی

یاد رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ

لاہور (ویب ڈیسک): قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ خان نے انگلینڈ منتقل ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ بدستور پاکستان کی نمائندگی کے لیے پُرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں ایسی قیاس آرائیاں گردش کرتی رہیں کہ 22 سالہ حسیب اللہ انگلینڈ میں مستقل کرکٹ مستقبل کے حصول کے لیے وطن چھوڑ چکے ہیں، اور ان کی انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ایجنٹس سے مبینہ ملاقاتیں بھی موضوعِ بحث بنیں۔

تاہم نوجوان کرکٹر نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی پیغام جاری کیا۔ انہوں نے کہا میں اپنے کاؤنٹی معاہدے اور دیگر پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے انگلینڈ آیا ہوں، لیکن میری تمام تر ترجیح پاکستان کی نمائندگی ہے، جس کے لیے میں ہر وقت تیار ہوں۔

قومی کرکٹر نے پاکستان چھوڑ کر انگلینڈ منتقل ہونے کی خبر پر خاموشی توڑ دی

انہوں نے مداحوں کو افواہوں پر کان نہ دھرنے کی تلقین کرتے ہوئے مزید کہا: میری سب سے گزارش ہے کہ جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں، پاکستان زندہ باد۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حسیب اللہ خان نے ای سی بی کے نمائندوں سے ملاقات کر کے انگلینڈ میں کھیلنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ حسیب اللہ اب تک پاکستان کی جانب سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 36 رنز اسکور کیے۔ کرکٹ حلقوں کا ماننا ہے کہ وہ مستقبل میں پاکستان کے اہم وکٹ کیپر بلے باز بن کر ابھر سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button