صحیفہ جبار خٹک کی نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ
تصاویر میں اداکارہ کو مغربی طرز کے مختلف لباس میں دیکھا گیا

لاہور (ویب ڈیسک): معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تازہ تصاویر نے ایک بار پھر صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو مغربی طرز کے مختلف لباس میں دیکھا گیا، جن میں گہرے گلے والی قمیص، کھلے کندھوں والی میکسی اور بغیر پشت والے جمپ سوٹ شامل ہیں۔ تصاویر کے ساتھ دیے گئے کیپشن میں صحیفہ نے خود سوال اٹھایا: یہ حقیقت ہے، فوٹو شاپ یا مصنوعی ذہانت؟ کچھ نہیں کہہ سکتی۔
اداکارہ کی جانب سے تصاویر کے انداز پر جہاں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں متعدد صارفین نے ان تصاویر کو جعلی اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ قرار دیا۔ کئی افراد نے ان کے ہاتھ پر موجود مستقل ٹیٹو کی غیر موجودگی کو بنیاد بناتے ہوئے ان تصاویر کو غیر حقیقی قرار دیا۔
یہ پہلی بار نہیں کہ صحیفہ کو بولڈ لباس پر عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ ماضی میں بھی اداکارہ کو اسی نوعیت کی تصاویر پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ تازہ وائرل ہونے والی تصاویر نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر حقیقت اور فریب کے درمیان حدبندی کی بحث چھیڑ دی ہے۔



