شاپنک پر جاتی ہوں تو میرے بیٹےکو لوگ میرا بوائے فرینڈ سمجھتے ہیں-شائستہ لودھی

شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنے بیٹے کے ساتھ شاپنگ کرنے جاتی ہیں تو لوگ انہیں اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ یا بہن سمجھنے لگتے ہیں، ’کچھ لوگ طنزیہ انداز میں کہتے ہیں کہ بیٹے بڑے ہوگئے ہیں مجھے اپنے لباس پہننے کا انداز بہتر کرنا چاہیے۔شائستہ کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنے بیٹے کے ساتھ باہر جاتی ہیں تو اکثر لوگ غلط فہمی کا شکار ہوجاتے ہیں کہ میں اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ ہوں۔شائستہ نے کہا کہ ’اگر آپ اپنے بچوں کی ماں نہیں لگتیں تو اس میں کیا آپ کا قصور ہے. اگر آپ نے نوجوانی کی عمر میں بچے پیدا کرلیے ہیں تو اس میں کیا آپ کا قصور ہے . اس پر بھی لوگ ٹرولنگ کرتے ہیں‘۔شائستہ لودھی نے اپنے اوپر ہونے والی تنیقد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگ طنز کرتے ہیں کہ ’شرم نہیں آتی بچے اتنے بڑے ہوگئے ہیں اور ماں اس طرح کے کپڑے پہن رہی ہے۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ ’جب ہم پاکستان سے باہر جاتے ہیں، تو ایک روز شاپنگ کے دوران میرا بیٹا بھی کپڑے خرید رہا تھا، میں بھی وہیں پر موجود تھی، چونکہ وہاں کا کلچر ہمارے ملک سے مختلف ہے، اس لیے کاؤنٹر پر بیٹھے ایک شخص نے میرے بیٹے کو میری طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنی دوست سے بھی پوچھ لیں کہ انہیں کچھ چاہیے تو نہیں‘۔شائستہ نے بتایا کہ ’مجھے اس وقت ہنسی آئی اور واضح کیا کہ میں اس کی ماں ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ ’ہم اس بات کو منفی اور مثبت دونوں طرح سے لےسکتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ہمارے معاشرے کے لوگوں کی ایسی عادت ہے کہ ہم اس بات کو طعنہ بنادیتے ہیں۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’میں ایک ڈاکٹر بھی ہوں اور عوامی شخصیت بھی ہوں، لباس کے حوالے جو مجھے بہتر لگ رہا ہے میں وہی پہنوں گی.

مزید خبریں

Back to top button