سلام آباد گلیڈی ایٹرز ٹرافی 2022ء کے دوسرے دن دو اہم میچز کھیلے گئے

لاہور (آن لائن) اسلام آباد کلب پولو گراؤنڈز کے تحت اسلام آباد گلیڈی ایٹرز ٹرافی 2022ء کے دوسرے دن دو اہم میچز کھیلے گئے۔جن میں ٹیم پی اے ایف /جوبلی لائف انشورنس اور آسیان پولو ٹیمیں فاتح رہیں۔ پہلے میچ میں ٹیم پی اے ایف /جوبلی لائف انشورنس کی ٹیم نے کالا باغ کو 10-4 سے ہرا دیا۔ پی اے ایف /جوبلی لائف انشورنس کی طرف سے حمزہ مواز خان نے سات، سید اون محمد رضوی نے دو اور شمیر نے ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی کالا باغ کی ٹیم کی طرف سے ابراہیم خلیل اور عبداللہ اعجاز نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ دو گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ دوسرے میچ میں ٹیم آسیان پولو نے دی گارڈز ٹیم کو 8-5.5 سے ہرا دیا۔ آسیان پولو ٹیم کی طرف سے باؤتی فینلی اور راجہ جلال ارسلان نے تین تین گول جبکہ ہاشم اسد نے دو گول سکور کیے۔ ہارنے والی دی گارڈز کی طرف سے ممتاز عباس نیازی نے تین جبکہ ثاقب رحیم نے دو گول سکور کیے جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ آج بروز جمعرات ایک میچ پونے چار بجے کالاباغ /شاہ تاج اور آسیان کے درمیان کھیلا جائے گاt6



