دورہ یورپ پاکستان ہاکی ٹیم نے نیدر لینڈ ز کو شکست دیدی

لاہور (سپورٹس رپورٹر)دورہ یورپ پر پاکستان ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز کامیابی کیساتھ کیا اور نیدر لینڈز کو3کے کے مقابلے میں5 گول سے شکست دیدی۔ رضوان نے ہیٹ ٹریک کی۔دورہ یورپ پر پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر فتح سے آغاز کیا ہے ۔ کھیل شروع ہوا تو پاکستان کے اعجاز نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی لیکن نیدرلینڈز نے لگاتار دو گول کرکے ایک گول کی برتری حاصل کرلی۔تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے نہ صرف برتری حاصل کی بلکہ میچ پانچ کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے رضوان نے ہیٹ ٹرک سکور کرتے ہوئے 3گول کئے۔ مبشر اور اعجاز نے ایک ایک گول کیا۔قومی ہاکی ٹیم کے ہمراہ منیجر اولمپیئن خواجہ جنید ‘ہیڈ کوچ سیگفرائیڈایکمین‘معاون کوچ وسیم احمد‘ڈریک فلیکر کوچ رچرڈ سنیچر اور گول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف بھی موجود ہیں۔پاکستان دورہ یورپ کا دوسرا میچ آج 27 اپریل کو نیدرلینڈ کیخلاف بریڈا میں کھیلے گا۔



