بھارت اور آئی سی سی کی ملی بھگت،اینڈی پائیکرافٹ پھر پاک بھارت میچ کیلئے ریفری تعینات
پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کیخلاف میچ سے قبل پری میچ پریس کانفرنس منسوخ کر دی

آئی سی سی اور بھارت کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا،متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایک بار پھر پاک بھارت میچ کیلئے ریفری تعینات کر دیا گیا جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کیخلاف میچ سے قبل پری میچ پریس کانفرنس منسوخ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا!بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا،اہم کھلاڑی انجرڈ
بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے موٹیویشنل سپیکر کی خدمات بھی حاصل کرلیں۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کل مدمقابل ہوں گے،میچ کیلئے پاکستان ٹیم نے دبئی میں بھرپور تیاری کی ہے،پاکستان ٹیم میں ایک سے2تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا!بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا،اہم کھلاڑی انجرڈ
شائقین اب منتظر ہیں کہ دوسرے میچ میں کون بازی مارے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے7بجے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:کھلاڑیوں کی’’سائیکی’’سیٹ کرنے کیلئے پلان آگیا،اب انڈیاکی خیر نہیں!



