بھارتی کپتان نے بے شرمی کی حدیں کراس کردیں،پھر سلمان سے ہاتھ نہ ملایا،پاکستانی پلیئر ”تپ”گئے

رسی جل گئی بل نہیں گیا،پوری دنیا میں بے عزتی کے بعد بھی بھارتی دُم ٹیڑھی کی ٹیڑھی

بھارتی کپتان نے ایک بار پھر ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی2025کےسپر4مرحلے میں پاک بھارت میچ میں بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔

ٹاس جیتا مگر دل نہ جیت سکا

آج پاک بھارت میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ٹاس کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ٹیم پاکستان کے ڈر گئی،پلئینگ الیون میں بڑی تبدیلی کردی،سب حیران پریشان

گزشتہ ہفتے بھی  پاک بھارت میچ میں ٹاس کے وقت بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا تھا،بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے اختتام پر بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے پہلے شائقین کرکٹ کو وارننگ

آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ  نے کپتانوں کو ہاتھ نہ ملانے کا کہا تھا جو کہ اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی تھی۔پاکستان نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس اقدام پر سخت احتجاج کیا تھا اور ٹورنامنٹ کے آئندہ میچ نہ کھیلنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد اینڈی پائی کرافٹ نے اپنے اقدام پر معافی مانگ لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:صائم ایوب کی پوزیشن تبدیل،حسن نواز ڈراپ،بھارت سے میچ سے قبل بڑے فیصلے ہوگئے

خیال رہے کہ آج کے میچ میں بھی اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button