باکسر عامر خان کا فلسطینی عوام کیلئے 50ہزار پانڈ عطیہ دینے کا اعلان

لندن(آن لائن)پاکستانی نڑاد برطانوی باکسرعامر خان نے فلسطینی عوام کے لیے خطیر رقم کا عطیہ دینے کا اعلان کردیا۔باکسر عامرخان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر 50 ہزار پانڈ عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے اور اس مہم میں شامل ہونے والے اور لوگوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔باکسر عامرخان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حالات پریشان کن ہیں، فلسطینیوں کے ساتھ مسلسل بدسلوکی اور انہیں اذیتیں دی جارہی ہیں، میری دعائیں فلسطین کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے شیلنگ کرکے قبلہ اول آنے والے 17 نمازیوں کو زخمی کردیا۔ اس سے قبل بھی بے لگام اسرائیلی فورسز نے 152 فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں زخمی کیا گیا تھا۔ دوسری جانب بڑھتے ہوئے اسرائیلی مظالم کیخلاف فسلطینی مسلم رہنما متحرک ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button