باجی اورگنڈا پور کی عقل ٹھکانے آگئی
سینئر صحافی عمران شفقت کے تہلکہ خیز انکشافات

پاکستان کے سنیئر صحافی اینکر پرسن اور یو ٹیوبر سید عمران شفقت نے تہلکہ خیز انکشاف پر مبنی وی لاگ کیا ہے اور کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ ۔سید عمران شفقت کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کو اسٹبلشمنٹ کی طرف سے دشمن کی پراکسی نہ بننے کا جو پیغام دیا گیا تھا وہ ان کی قیادت کو سمجھ آگیا ہے،سید عمران شفقت نے نام لے کر کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اوروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورسمیت پوری قیادت کی کی عقل ٹھکانے آگئی ہے۔عوام کے سامنے وہ(پی ٹی آئی قیادت)جو مرضی کہیں گے لیکن اندر ہی اندر وہ اسٹبلشمنٹ کے پیغام کو سمجھ گئے ہیں اورعمران خان کو بھی یہ پیغام مل گیا۔
سینئرصحافی عمران شفقت نے پاکستان کی دو ڈیفالٹ لائنز کی طرف بھی اشارہ کیا۔
ووٹ گننے کا اختیار کس کے پاس ہے؟
سینئر صحافی عمران شفقت نے وی لاگ (Tellings with Imran Shafqat)میں پاکستان کے انتخابی ڈھانچے پر سوالات اٹھادیئے۔پاکستانیوں کے پاس ووٹ کاسٹ کرنے کا اختیار تو ہے لیکن ووٹ گننے کا اختیار نہیں ہے۔انتخابی ڈھانچہ بہت بڑی فالٹ لائن ہے،ووٹ گننے والے اپنی مرضی کے ووٹ صندوقچیوں سے نکالتے ہیں۔ان کا کہنا تھا10مئی کے بعد پاکستان کے کردار کو محدود کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں اوراسی پر تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے دھما چوکڑی مچا رکھی ہے۔
مکمل ویڈیو دیکھنے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔




