بابر اور فخر زمان عمرے کیلئے سعودیہ پہنچ گئے، مسجد نبوی ؐسے تصاویر وائرل

جدہ(نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور  بیٹر فخر زمان عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب  پہنچ گئے ہیں۔یوٹیوبر نادر علی کے انسٹاگرام اکانٹ سے بابر اعظم اور فخر زمان کے ہمراہ مسجد نبوی ؐ میں لی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔شیئر کی گئی تصاویر  میں یوٹیوبر کو بابر اعظم اور فخر زمان کے ہمراہ مسجد نبوی ؐ کے صحن میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔تصاویر میں بابر اعظم اور فخر زمان کو قمیض شلوار پہنے سر پر ٹوپی لیے دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری جانب فخر زمان نے بھی انسٹاگرام اکانٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو سعودیہ پہنچنے کی اطلاع دی۔شیئر کی گئی تصویر میں فخر زمان کو مسجد نبوی ؐ میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جس کے کیپشن میں قومی کرکٹر نے درج کیا پھر کرم ہوگیا میں مدینے چلا۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button