ایشین ریسلنگ چیمپین شپ انعام بٹ کو بھی شکست

منگولیا(آئی این پی)منگولیا میں ہونے والی ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں  پاکستان کے پہلوان انعام بٹ  ہار گئے۔انعام بٹ کو کوارٹر فائنل فائٹ میں کرغزستان کے پہلوان نے ہرایا جس کے بعد ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے تینوں پہلوان ہارگئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی پہلوان عنایت اللہ اور محمد بلال کو گزشتہ روز شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔57کے جی کیٹگری میں محمد بلال کوریا کے پہلوان سے ہار گئے تھے جبکہ 65کے جی کیٹگری میں عنایت اللہ کو ایران کے رحمن موسی نے شکست سے دوچار کیا تھا۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button